سرینا ولیمس‘ ویمبلڈن اوپن کے آخری 16 میں داخل

 امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس ویمبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے آخری 16 میں داخل ہوگئیں۔ سرینا ولیمس نے کل رات کھیلے گئے ویمنس سنگلز کے ایک مقابلہ میں فرانس کی کرسٹینا کو راست سیٹوں میں 7-5, 7-6(1) سے شکست دی۔ طویل وقفہ کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپسی کرنے والی امریکی اسٹار کو جیت کیلئے اپنی حریف کھلاڑی کے خلاف سخت جدوجہد کرنی پڑی جبکہ دوسرے سیٹ کا نتیجہ ٹائی بریکر میں آیا۔

جواب چھوڑیں