سنجے دت کے لئے حقیقی‘کاملی کا جذباتی پوسٹ

سنجے دت کے قریبی دوست پریش گہلانی جو ’’سنجو‘‘ میں وکی کوشل کی جانب سے کملیش کسپاسی آکا کاملی کی حیثیت سے پیش کئے گئے ہیں، آج اپنے ایک جذباتی نوٹ میں کہا کہ وہ فلم ’’سنجو‘‘ دیکھ کر کافی جذبات میں بہہ گئے جس کی کوئی حد نہیں رہی۔ اس فلم سے انہیں راحت ملی کہ ’’فراموش کردہ اور ناقابل فراموش‘‘ یادیں تازہ ہوگئیں۔ میں کئی برسوں سے سوشیل میڈیا سے دور رہا اور آخر کار مجھے اس کے قریب آنا پڑا اور میرے بھائی سنجے میں نے آپ کو یہ نوٹ تحریر کیا ہے جوکہ میرے دل ودماغ میں عرصہ دراز سے محفوظ تھا۔ اور اب میں نے اسے ظاہرکردیا ہے ۔ گہلانی نے یہ بات ٹوئٹ کی جن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ انہیں ایک مہم جو انٹرپرینئر انسان دوست اور کچھ حد تک پریشانیاں کھڑا کرنے والا قراردیتا ہے جو اچھے اور انتہائی عمدہ کام میں یقین کرتا ہے۔ طویل پوسٹ میں گہلانی نے سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا مشاہدہ کرنے کے بعد راکی کے اسٹار کے بارے میں تذکرہ کیا۔

جواب چھوڑیں