ملک میں ہجوم کا تشدد سازش کا حصہ : وی ایچ پی

 وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ ہجوم کا تشدد اور دلتوں پر مظالم میں اضافہ ملک میں گڑبڑ پھیلانے کی سازش کا حصہ ہیں۔ یہ سازش کانگریس ‘ ماؤسٹ‘ جہادی اور بعض گرجا گھر کررہے ہیں۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے احمدآباد میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ملک میں گڑبڑ پھیلانے کی سازش ہورہی ہے۔ کانگریس‘ جہادی ‘ماؤسٹ اور بعض گرجا گھر مل جل کر سازش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں