ومبلڈن:جلینا،انجیلک،ڈاریا،الیکسیندرا اوربلیندا پری کوارٹر فائنل میں

لٹویاکی جلینااوسٹاپنکوکے علاوہ جرمنی کی انجیلک کربر،روسی کھلاڑی ڈاریاکسٹکینا،بیلاروس کی الیکزیندراسسنویچ اورسوئزرلینڈ کی بلیندابینسک ومبلڈن ٹینس ویمنس سنگلزکے پری کوارٹرفائنل میں داخل ہوگئی۔ جلینااوسٹاپنکوکورومانیہ کی سموناہالیپ کے ہاتھوںپہلے سیٹ میں3-6پرشکست ہوئی لیکن جلینانے کامیاب واپسی کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر1کے خلاف پہلا سیٹ6-4 اوردوسرا 7-5پرجیت لی۔ انجیلک کربرنے جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کے خلاف آسان کامیابی حاصل کرنے کے دوران پہلا سیٹ6-2اوردوسرا6-4 پرجیت لی۔ ڈاریاکسٹکینانے آسٹریلیاکی ایشلے برٹی کوپہلے سیٹ میں7-5اوردوسرے میں6-3 پر ہرادی۔ الیکزیندرا سسنویچ نے آسٹریلیائی کھلاڑی ڈاریاگاؤری کوپہلے سیٹ میں 6-3اوردوسرے میں6-1پرشکست سے دوچارکردی۔ بلیندابینسک نے اسپین کی طاقتورکھلاڑی کارلاسواریزکوپہلے سیٹ میں6-1پرجبکہ دوسرے میں سخت جدوجہد کے بعد 7-6پرکامیابی حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں