پانی پوری فروخت کرنے والا نوجوان انڈر19کرکٹ ٹیم کا حصہ

یشاسوی جسوال کو سخت محنت کا صلہ ملنے والا ہے، وہ دورہ سری لنکا کیلئے انڈر۔19 ٹیم میں شامل ہیں۔ 17 سالہ بیٹسمین نے چھوٹی عمر میں بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کرلیا۔ کرکٹ میں نام کمانے کی دھن میں ممبئی آنے والے نوجوان کرکٹر کو مسلم یونائیٹڈ کلب کے ٹینٹ میں راتیں گزارنی پڑیں ۔ اس سے قبل وہ دودھ کی دکان پر سوتے تھے لیکن انہیں وہاں سے بیدخل ہونا پڑا۔ بچپن میں والد کا ہاتھ بٹانے کیلئے انہوں نے پانی پوری بیچی اور بھوکے بھی رہے لیکن کھیل سے لگن کبھی کم نہیں ہوئی۔ زندگی کے مصائب نے ان کے حوصلوں کو چٹان کی مانند کردیا۔ یہی خوبی اب کرکٹ میدانوں میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتی ہے کیونکہ انہیں ہندوستان کی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں