کانگریس ‘ بیل گاڑی ۔ کئی قائدین ضمانت پر رہا: وزیراعظم مودی

کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹی کو اب بیل گاڑی کہا جانے لگا ہے کیونکہ اس کے کئی قائدین بیل (ضمانت) پر رہا ہیں۔ مودی نے جئے پور میں ایک ریالی سے خطاب میں کہا کہ کانگریس کے قدآور کہے جانے والے کئی قائدین اور سابق وزرا اِن دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔ عوام ‘ کانگریس کی نیت سے اچھی طرح واقف ہیں اور اسے بیل گاڑی کہنے لگے ہیں۔ 2016 میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر سرجیکل حملہ کے بظاہر حوالہ سے انہوں نے کانگریس پر تنقید کی کہ اس نے فوج کی صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے۔ یہ بدبختی کی بات ہے کہ سیاسی مخالفین نے فوج کی صلاحیت پر سوال اٹھاکر گناہ بھی کیا ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ عوام اس قسم کی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ بی جے پی زیراقتدار ریاست راجستھان میں جاریہ سال کے اواخر اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ ریالی امرودوں کا باغ میں منعقد ہوئی جہاں سے وزیراعظم نے ریموٹ کے ذریعہ علامتی طورپر ریاست کے مختلف اضلاع میں 2100 کروڑ کے 13 پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔

جواب چھوڑیں