کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کا11جولائی کو کانوکیشن

کاکتیہ یونیورسٹی کا21 واں کانوکیشن 11جولائی کو منعقد ہوگا ۔ ریاستی گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر ای ایس ایل نرسمہن صدارت کریں گے ۔ ڈائرکٹر آئی آئی ٹی نئی دہلی پروفیسر وی رام گوپال راؤ مہمان خصوصی ہوں گے اور خطبہ دیں گے ۔ وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر آر سائنا نے آج یونیورسٹی کیمپس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ پروفیسر سائنا نے بتایا کہ کانوکیشن میں8 مختلف شعبہ جات کے 538 ‘ پی ایچ ڈی کے اسناد، امیدواروں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس کانوکیشن کے دوران تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو276 گولڈ میڈلس عطاء کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کانوکیشن پروگرام 11جولائی کو 11:30 بجے دن یونیورسٹی کیمپس میں واقع ایڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔ کانوکیشن کے پرامن و کامیاب انصرام کیلئے12ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر نے یہ بات بتائی ۔

جواب چھوڑیں