کلگام میں شہری ہلاکتوں پر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ برہم

 نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے ریڈونی علاقہ میں ایک کمسن لڑکی سمیت 3نوجوانوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید رنج و الم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوموں کی ہلاکت کو کوئی بھی جواز نہیں بخشا جاسکتا، انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور پتھر کا جواب کسی بھی صورت میں گولی نہیں ہوسکتی۔دونوں قائدین نے مہلوکین کے سوگواران خصوصاً والدین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہرا پر زور دیا کہ گذشتہ3سال سے جاری مسلسل شہری ہلاکتوں پر بریک لگانے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں اور انسانی جانوں کا تحفظ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں