ہیلز کی نصف سنچری۔انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

الیکس ہیلز کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو 5 وکٹس سے شکست دے دی۔ اس طرح 3 میاچس کی سیریز 1-1 سے مساوی ہوگئی۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے 149 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 19.4 اوورس میں 5 وکٹس کھوکر بنالئے۔ میزبان ٹیم کی کامیابی میں الیکس ہیلز کا اہم رول رہا جنہوں نے 41 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 ناٹ آئوٹ رن بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر جیسن رائے 15‘ جوز بٹلر 14‘ جوئے روٹ 9‘ کپتان مورگن 17 اور جانی بیرسٹو 28 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیویڈ ولی بھی 3 رن پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ہندوستان کی جانب سے اومیش یادو نے 2 جبکہ بھونیشور کمار‘ ہاردیک پانڈیا اور چاہال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ قبل ازیں ہندوستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی کے 47 رنوں کی مدد سے 148 رن اسکور کئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما 5‘ شکھر دھون 10‘ لوکیش راہول 6 اور سریش رائنا 27 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مہیندر سنگھ دھونی 32 اور ہاردیک پانڈیا 12 رن پر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیویڈ ولی‘ جیک بال لیام پلنکٹ اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ کل برسٹول میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں