ایران ‘شام میں امن مساعی کو سبوتاج کررہا ہے:عالمی اتحاد

واشنگٹن:’داعش‘ عالمی فوجی اتحاد کے چیف آپریشنز جنزل جیمز جیراڈ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی فوجیں شام میں سیاسی عمل کی تکمیل تک موجود رہیں گی تاکہ ‘داعش‘ اور دیگر دہشت گرد دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔عالمی عسکری اتحاد کے عہدیدار نے شام میں ایرانی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور الزام عاید کیا کہ ایران شام میں دیر پا امن کی کوششوں کو سبو تاج کررہا ہے۔جنرل جیراڈ کاکہنا تھا کہ شام میں ایران کا کردار مثبت نہیں۔ تہران شام میں استحکام کے بجائے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ عالمی برادری کو شام میں ایران کے منفی کردار اور دہشت گرد ملیشیاؤں کی معاونت کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔جنرل جیمز جیراڈ نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروپوں کو کچلنے تک امن قائم نہیں ہوسکتا مگر ایران وہاں پر تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایران شام میں امن وامان کی کوششوں کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔عالمی عسکری اتحاد کے عہدیدار نے کہا کہ شام کے بہت سے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کو شکست دی ہے مگر عالمی فوجیں اس وقت تک شام میں موجود رہیں گی جب تک داعش کومکمل طورپر ختم نہیں کردیا جاتا۔ داعش کے زیرتسلط شام کے دیگر شہروں کو بھی آزاد کرانے کے لیے آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہ خوبی جانتے ہیں کہ شام میں داعش کیخلاف جاری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں