برطانوی پارلیمنٹ میں ہندوستانی گلوکارانورادھا پوڈوال اور کمار شا نو کی تہنیتی تقریب

سینئر پلے بیک سنگر انورادھاپوڈوال اور کمار شانو کی آج برطانیہ کے پارلیمانی ایوان میں انڈو ۔ برٹش آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ 1990 ہندی سینما دور میں دونوں گلوکار اپنے عروج پر تھے ۔ موسیقی اور سماجی اور فلاحی خدمات کے شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیاگیا ۔ اس بات کااظہار پریس ریلیز میں کیاگیا ۔ پوڈوال متعدد سماجی مسائل میں سرگرم ہیں جن میں شہید فوجیوں کے خاندانوں کی مدد ‘برقی اور تغذیہ کی کمی بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شخصیت کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرہ کے لیے خدمات انجام دیں ۔ 63 سالہ گلوکار نے بتایا کہ ان کایہ معمولی سے اقدام ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہرممکنہ انداز میں امداد فراہم کریں جن لوگوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیاہے وہ محسوس کررہے ہیں کہ ہمیں کچھ نہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مشہور شخصیتوں کو مختلف مقاصد کے لیے آگے بڑھناچاہئے ‘جن میں ایسے کام اور قابل ستائش باتیں شامل ہیں ۔کمار سانو نے مراعات سے محروم بچوں کی امداد کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کاحق حاصل ہے ۔ 60 سالہ گلوکار نے بتایا کہ وہ باور کرتے ہیں کہ عوام کی ذہنیت کو تبدیل کرنے اور مراعات سے محروم طبقہ کی ترقی تعلیم سے ہوتی ہے ۔ انڈوبرٹش آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے صدر نشین و رکن پارلیمنٹ وریندر شرما نے اس پروگرام کااہتمام کیاتھا ۔

جواب چھوڑیں