بی جے پی حکومت،لِنچ پُجاری کہلانے لگی ہے: کپل سبل

 سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے اتوار کے دن بی جے پی حکومت پرتنقید کی اور کہا کہ لوگ اب اُسے لِنچ پجاری کہنے لگے ہیں۔ ایک دن قبل وزیراعظم مودی نے کہاتھا کہ کانگریس، بیل گاڑی کہلانے لگی ہے کیونکہ اس کے سینئر قائدین بیل(ضمانت) پررہا ہیں۔ کپل نے ٹوئٹ کیاکہ کسی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے 8خاطیوں کو ضمانت ملنے پر جینت سنہا نے انہیں پھول پہنائے۔ مودی جی آپ نے غلط سمجھا ہے۔ لوگ کہنے لگے ہیں کہ آپ کی حکومت لِنچ پجاری بن گئی ہے۔

جواب چھوڑیں