جمناسٹک ورلڈکپ :دیپاکاگولڈ میڈل کے ساتھ تاریخی کارنامہ

ترکی میں چل رہے جمناسٹک ورلڈ چیالنج کپ مقابلوں میں دیپا کرماکرنے تاریخ سازکارنامہ انجام دیتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ بن گئی۔24 سالہ تریپورہ سے تعلق رکھنے والی دیپاکو2016 ریواولمپکس میں چوتھا مقام حاصل ہواتھا۔ جمناسٹک فیڈریشن آف انڈیاکے نائب صدر ریاض احمد بھٹی نے کہاکہ دیپاکایہ کارنامہ سنہری الفاظ میں لکھاجائے گا۔ دیپانے اپنے مظاہرہ کے دوران5.400 پوائینٹس حاصل کئے۔جبکہ دوسرے میں8.700 پوائینٹس اس طرح جملہ4.100 پوائینٹس حاصل کی۔اسی دوران اس کے شاندارکارنامہ پر وزیراعظم نریندرمودی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ دیپا مستقبل میںبھی مزیدکارنامے انجام دے گی۔

جواب چھوڑیں