دھون کے رن آئوٹ ہونے کے انداز پر تنقید

 انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں غلط انداز میں رن آؤٹ ہونے والے شکھر دھون پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔ روہت شرما کے صرف 5 رن پر پویلین جانے کے بعد مہمان ٹیم کو اپنے دوسرے اوپنر سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ انہوں نے پہلے لیام پلنکٹ کی گیندکو پل کرنا چاہا اور ناکامی پر سنگل کیلئے دوڑے۔ گیند پر نظریں ٹکائے ہونے کی وجہ سے رفتار سست تھی، صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کریز عبور کرنے کے دوران بیٹ ہی ہاتھ سے چھوٹ گیا۔ دھون کو اس انداز میں آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب برا بھلا کہا جبکہ بعض نے اسے مشکوک بھی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں