رام مندر مسئلہ ، یوگی کے تیقن پر وی ایچ پی کو ’اعتماد

وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی نائب صدر چمپت رائے نے آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے اس تیقن پر ’’کامل اعتماد‘‘ کا اظہار کیا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر جلد تعمیر ہوگا ، لیکن انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر سے کام لیں۔ انہوں نے گورکھپور میں جو یوگی آدتیہ ناتھ کا آبائی مقام ہے ، اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’رام مندر مسئلہ پر وی ایچ پی عہد کی پابند ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ لارڈ رام ایودھیا میں پیدا ہوئے تھے اور یہ بھی صحیح ہے کہ وہاں ایک مندر تھا ، جہاں وہ اب براجمان ہیں۔ ہم ایودھیا کو ایک مسلم یونیورسٹی یا ایک اسلامی مرکز میں تبدیل ہونے نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آدتیہ ناتھ نے مذکورہ معاملہ پر مذہبی رہنماؤں کو بھی یقین دلایا ہے ۔

جواب چھوڑیں