سعودی عرب میں بڑی دہشت گرد کاروائی ناکام ‘ 4 ہلاک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں صوبہ قصیم کے ایک شہر بریدہ میں ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ میں سعودی سیکوریٹی فورسس کا ایک رکن اور ایک بیرونی شہری یعنی دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس حملہ میں دو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ، جب کہ ایک حملہ آور زخمی ہوا۔ سعودی سیکوریٹی فورسس کے مطابق دہشت گرد گروپ قصیم میں دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنارہا تھا۔

جواب چھوڑیں