ٹیم انڈیاکی فتح‘روہت شرما‘میان آف دی میاچ و سیریز

ٹیم انڈیا نے تیسرے اورآخری T20 میں میزبان انگلینڈ کو7وکٹس سے شکست دے دی ۔ 3میاچس کی یہ سیریز ٹیم انڈیا نے 2-1سے جیت لی۔ پہلے میاچ میں8وکٹس سے فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ دوسرے میں انگلینڈ نے5وکٹس سے ہرادیاتھا۔ اس طرح ٹیم انڈیاکے حق میں سیریز چلی گئی۔ روہت شرماکومیان آف دی میاچ و سیریز کے ایوارڈ دیئے گئے۔ ٹیم انڈیانے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو بیاٹنگ کے لئے مدعو کرتے ہوئے9 کھلاڑیوں کو 198پر آوٹ کرنے کے بعد جوابی اننگزمیں روہت شرماکی ناٹ آوٹ سنچری کی مدد سے 3وکٹس کھوکر201رن بناتے ہوئے کامیابی اس وقت حاصل کرلی جب مزید 8گیندیں پھینکی جانی باقی رہ گئی تھیں۔ انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز نہایت مضبوط انداز میں ہوا۔ اوپنر جوزبٹلر34کی پہلی وکٹ سدھارتھ کول نے حاصل کی ۔ اس وقت مجموعی اسکور94 تھا۔ دوسرے اوپنر جیسن رائے 67 کو چاہار نے ٹھکانہ لگایا۔ انہوں نے31گیندوںمیں7 چھکے اور4 چوکے لگائے۔ اس وقت مجموعی اسکور103تھا۔ کپتان مورگن6ناکام ثابت ہوئے۔ ہردیک پانڈیانے ان کی وکٹ حاصل کی۔ اس وقت مجموعی اسکور134 تھا۔ الیکس ہیلس30 ہردیک پانڈیا کا دوسرا شکار ہوئے۔ انہوںنے24گیندوںمیں2 چھکے اور3 چوکے لگائے۔ ان کی چوتھی وکٹ 140 پر گری۔ بین اسٹوکس14 ہردیک پانڈیاکا تیسرا شکارہوگئے۔ کوہلی نے ان کاکیاچ حاصل کیا۔ اس وقت5ویں وکٹ 177پرگری۔ جانی برسٹو25 ہردیک پانڈیاکاچوتھا شکارہوئے۔ انہوںنے14 گیندوںمیں 2 چھکے اور2 چوکے لگائے ان کی6ویں وکٹ181پرگری۔ ڈیوڈ ویلے1کواومیش یادونے بولڈکردیا۔ ان کی7ویں وکٹ183پرگری۔ لیام پلنکیٹ9کوسدھارتھ کول نے پویلین پہونچا دیا۔ انہوںنے4گیندوںمیںایک چھکا لگایا۔ ان کی8ویں وکٹ194پرگری۔ کرس جورڈن3 رن آوٹ ہوگئے۔ ان کی9ویں وکٹ198پرگری۔ عادل رشید4 رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم انڈیاکی اننگز لڑکھڑاکرشروع ہوئی۔ شیکھر دھون5پھرناکام ثابت ہوئے ۔ الیکس ویلے کی گیندپرجیک بال نے کیاچ آوٹ کردیا۔ اس وقت پہلی وکٹ21 پرگری۔ لوکیش راہول19 جیک بال کی گیندپر جورڈن کوکیاچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 10 گیندوں میں2چھکے اورایک چوکالگایا۔ ان کی دوسری وکٹ62پرگری۔ کپتان ویراٹ کوہلی43کوجورڈن نے کاٹ اینڈ بولڈ کردیا۔ انہوں نے 29 گیندوںمیںدوچھکے اور2چوکے لگائے۔ اوپنرروہت شرما 100ناٹ آوٹ نے 56گیندوں کوکھیلنے کے دوران5چھکے اور11چوکے لگائے ۔ ہردیک پانڈیا 33 ناٹ آوٹ نے 14 گیندوںکا سامناکرتے ہوئے2چھکے اور 4چوکے لگائے۔

جواب چھوڑیں