چدمبرم کے مکان میں چوری

 سینئر کانگریس قائد اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے چینائی والے مکان سے نقد رقم اور 2لاکھ سے زائد مالیتی زیورات چوری ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایاکہ 1.5لاکھ روپئے اور 1لاکھ کے طلائی زیورات چند دن قبل غائب ہوگئے۔ چوری کا پتہ حال میں چلا۔ مکان میں کام کرنے والے بعض افراد پر شبہ ہے۔ سابق مرکزی وزیر کے مکان پر پولیس کا پہرہ رہتا ہے۔  شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں