قیادت کے بجائے کشمیری ٹیم میں بحیثیت کھلاڑی شامل رہوںگا:عرفان پٹھان

ٹیم انڈیاکے مستردکردہ ٹسٹ کرکٹرعرفان پٹھان نے کہاکہ وہ جموں وکشمیرکی ٹیم میںبحیثیت کھلاڑی کھیلتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوںکی ہمت افزائی کریںگے۔ انہوںنے کہاکہ میں آنے والے رانجی ٹرافی سیزن میں قیادت نہیں کروںگا بلکہ بحیثیت کھلاڑی شرکت کروں گا ۔ عرفان پٹھان یہاں چل رہے دو روزہ کیمپ میںموجود رہتے ہوئے امکانی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے میں ہاتھ بٹائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی کھلاڑیوں کوقیادت کرنی چاہئے۔ ان میں صلاحیتیں موجودہیں۔عرفان نے کہاکہ میںان کی رہنمائی کروںگا اورپیشہ ورانہ طریقہ کارسے واقف کراؤںگا۔ انہوں نے کہاکہ200تا250 مختلف عمر کے کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں۔جن میںاچھے بولرس اوربیاٹسمین بھی شامل ہیں۔ کئی کھلاڑیوںنے شکایت کی کہ اچھے مظاہرہ کے باوجودسابق میں منتخب نہیں کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *