مودی اور مون کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

 جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو قومی دارلحکومت میں مہاتما گاندھی کی سمادھی ’گاندھی اسمرتی ‘ کا دورہ کیا اور باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مون اپنی اہلیہ کم جونگ سوک کے ساتھ ہندوستان کے چارروزہ دورہ پر کل شام پہنچے۔ مون ہندستان۔کوریا بزنس فورم کی میٹنگ کے بعد مودی کے ساتھ گاندھی اسمرتی پہنچے اور مودی نے انہیں مہاتما گاندھی کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرایا۔ دونوں لیڈروں نے اس مقام پر گلہائے عقیدت پیش کئے جہاں باپو نے آخری سانس لی تھی۔دونوں لیڈروں نے وہاں لگا بہت بڑا عالمی امن گھنٹہ بجایا۔ انہوں نے وزیٹر بک میں تبصرہ بھی لکھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے دونوں لیڈروں کو گاندھی پر کتابوں کا ایک مجموعہ اور چرکھے کی نقل پیش کی۔

جواب چھوڑیں