ومبلڈن ٹینس:کمیلا، جولیا،سرینا،انجیلک اورککی کوارٹر فائنل میں

اٹلی کی کمیلاجیورجی کے علاوہ جرمنی کی جولیاجارجیس، امریکہ کی سرینا ولیمس، جرمن کھلاڑی انجیلک کربراور نیدرلینڈکی ککی برٹنس ومبلڈن ویمنس ٹینس سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کمیلا جیورجی نے روسی کھلاڑی اکاٹیرینا مکاروا کو پہلے سیٹ میں6-3 اوردوسرے میں 6-4 پرشکست دے دی۔ جولیاجارجیس نے کروشیائی کھلاڑی ڈونا ویکک کوپہلے سیٹ میں6-3اوردوسرے میں6-2پرہرادی۔ سریناولیمس نے روسی کھلاڑی یوجینیا کو آسانی کے ساتھ پہلے سیٹ میں6-2اوردوسرے میں بھی6-2پرشکست سے دوچارکردی۔ انجیلک کربرنے سوئزرلینڈ کی بیلندابینسک کے خلاف پہلے سیٹ میں6-3اوردوسرے میں7-6 سے کامیابی حاصل کرلی۔ ککی برٹنس نے چیک جمہوریہ کی طاقتورکھلاڑی کرولیناپلیسکوا کے خلاف پہلے سیٹ میں6-3اوردوسرے میں7-6 سے فتح حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں