جیرمی ہنٹ برطانیہ کے  نئے وزیر خارجہ مقرر

برطانوی وزیر صحت جیرمی ہنٹ کا بطور وزیر خارجہ تقرّر پیر کی شام عمل میں آیا۔ بورس جونسن نے یورپی یونین سے علاحدگی کے حوالے سے وزیراعظم ٹریزا مے کے ساتھ اختلاف کی بنا پر پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ “برطانوی ملکہ نے مسرّت کے ساتھ جیرمی ہنٹ کے خارجہ امور اور کامن ویلتھ کے وزیر کے طور پر تقرر کی منظوری دی۔واضح رہے کہ بورس جونسن کے برخلاف جیرمی ہنٹ برطانیہ کے یورپی یونین میں باقی رہنے کے پْر زور حامی تھے۔اس سے قبل یورپی یونین سے علاحدگی کے امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس بھی اتوار کے روز اپنے منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ یہ پیش رفت برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ڈیوس کا استعفیٰ برطانوی وزیراعظم کے اپنے وزراء کے ساتھ اْس اجلاس کے دو روز بعد سامنے جس میں برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد یونین کے ساتھ تجارتی تعلق برقرار رکھنے کی خواہش کے حوالے سے اتفاق رائے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں