سرینا کا ومبلڈن میں حریفوں کو انتباہ

سرینا ولیمس نے اپنے ومبلڈن کے حریفوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بہترین فام کے قریب نہیں تھیں ۔باوجود کہ وہ کوئی سٹ ہارے بغیر کورٹرفائنلس میں پہنچ گئیں ۔ولیمس اپنے آٹھویں ومبلڈن خطاب کا تعاقب کررہی ہیں اور امریکی اسٹار نے دکھادیا ہے کہ وہ کیوں ہنوز ٹائٹل کے لئے پسندیدہ ہیں انھوں نے 6-2 اور 6-2 سے ایف گینیا رودینا کو کل چوتھے راونڈ میں شکست دے دی۔اپنے تیرویں ومبلڈن کوارٹر فائنل میں سرینا نے اٹلی کی عالمی نمبر 52 کیمیلا گیورگی کا منگل کو سامنا کریں گی۔ٹائٹل کے لئے راستہ 36 سالہ کھلاڑی کے لئے بالکل کھلا دکھائی دیتا ہے جب کہ ہر خاتون ٹاپ سیڈ آخری آٹھ سے قبل ہی باہر ہوگئی ہیں ۔جوکہ ومبلڈن کی تاریخ میں یہ پہلا واقع ہے گاربائن مگروزا، ماریہ شراپوا ، سیمونا ہالپ ، پٹرا کویٹوا ،وینس ولیمس ، کیرولین اوزنیا کی اور سولانے اسٹیفنس یہ تمام پہلے ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہیں ۔اب چوٹی پر گیارھیوں سیڈ انجلیک کربر باقی رہے گئی ہیں جو سرینا سے 2016 ومبلڈن فائنل میں شکست کھا چکی تھیں۔ ولیمس بڑی تعداد میں حیرت انگیز نتائج کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی ہے لیکن انہوں نے ومبلڈن کے آرگنائزرس پر تنقید کا سلسلہ ختم نہیں کیا جو کہ قابل قدر ریکارڈ کے باوجود 25 ویں سیڈ کھلاڑی قرار دی گئی ہیں۔میں نے اپنی زندگی میں 1003 سیڈس کا سامنا کیا ہے لہذا اب میں بہتر ہوں حالات پیدا ہوتے ہیں جب دونوں سمت مینس اورویمنس کھیلتے ہیں ایسے میں کئی ایک الٹ پھیر ہونا لازمی بات ہے ۔میں نہیں سمجھتی کے ایسا انتہائی واقع پیش آئے گا لیکن مجھے کبھی بھی ایسا رینک نہیں دیا گیا جو اب میں ہوں نہ پہلے کبھی ایسا ہوا ہے بہرحال معمول کے مطابق میں ایک ایسی کھلاڑی ہوں جو چند سیڈس کھلاڑیوں کے ہٹ جانے کے باوجود اب بھی مقابلہ کررہی ہوں ۔سرینا کو اس بات کی ضرورت نہیں کہ انہیں ومبلڈن میں غلبہ پانے حوصلہ افزائی حاصل کرے۔جب کہ وہ اب تک 9 فائنلس تک پہلے ہی پہنچ چکی ہیں واپسی کے بعد میرا یہ چوتھا ٹورنمنٹ ہے یہ بات ولیمس نے کہی جنہوں نے گیورگی کے خلاف تمام تینوں مقابلوں کے دوران کامیابی حاصل کی تھی ۔میں چاہتی ہوں کے پھر اسی مقام پر پہنچ جاوں جہاں میں تھی بلکہ اس سے بھی کہیں آگے ۔

جواب چھوڑیں