مانسون اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کے نام اسپیکرلوک سبھا سمترا مہاجن کا مکتوب

 اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو جذباتی خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ ، سابق میں دوسری جماعتوں کے رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے خلل اندازی کرتے رہے تو پارلیمنٹ اجلاس درہم برہم ہونے کا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو ان کی اخلاقی ذمہ داریاں یاد دلائی اور ان سے خواہش کی کہ وہ اجلاس کا آسانی سے چلنا یقینی بنائیں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں اور طئے کریں کہ آگے بڑھنے اور پارلیمنٹ وجمہوریت کی اچھی تصویر پیش کرنے کا راستہ کیاہے۔ انہوں نے 2 صفحات کے مکتوب میں کہا کہ پارلیمنٹ کا وقار اور تقدس برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ لوگ اپنے نمائندہ کی کارکردگی پر گہری نظررکھتے ہیں۔ میڈیا بھی پارلیمنٹ اور حلقہ پارلیمنٹ میں نمائندہ کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کارکن ہونا بڑے افتخار کی بات ہے۔ عوام کو ارکان پارلیمنٹ سے بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے شروع ہوگا اور 10اگست کو ختم ہوگا۔

جواب چھوڑیں