نواز شریف اور مریم نواز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

 حکومت پاکستان نے آج‘ معزول وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی دختر مریم نواز شریف کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ECL) میں شامل کردیئے تاکہ اُنہیں آئندہ جمعہ کو ملک واپسی کے بعد بیرون ملک پرواز سے روکا جائے۔ دوہی روز قبل اسلام آباد کی ایک عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ املاک رشوت ستانی کیس میں خاطی قراردیا تھا اور انہیں بالترتیب 10اور7سال کی سزائے قید سنائی تھی۔ (جن افراد کے نام‘ ای سی ایل میں شامل ہیں ‘ پاکستان سے اُن کے باہر جانے پر امتناع عائد ہے)۔ نواز شریف اور اُن کی دختر ‘ اِن دنوں لندن میں ہیں تاکہ نواز شریف کی شریک حیات بیگم کلثوم نواز کی دیکھ بھال کرسکیں جو حلق کے کینسر میں مبتلا ہیں اور گذشتہ 14جون کو قلب پر حملہ کے بعد وہ (کلثوم نواز‘ وینٹی لیٹر (مصنوعی آلات تنفس )پر ہیں۔

جواب چھوڑیں