کے سی آر‘ ہریتاہارم کے چوتھے مرحلہ کا بھوپال پلی سے آغاز کریں گے

 چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے کہا کہ ہریتا ہارم پروگرام کے چوتھے مرحلہ کا چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو‘ جیہ شنکر بھوپال پلی ڈسٹرکٹ سے آغاز کریں گے۔ ہریتا ہارم کے انتظامات سے متعلق ضلع کلکٹرس کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں یہ بات بتائی گئی۔ انہوں نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ پودے جو نرسریز میں دستیاب رہیں گے‘ ان کو تقسیم کیلئے عوام کے تمام شعبوں بشمول طلباء کو شریک کرنے کے انتظامات کریں۔

جواب چھوڑیں