امریکی دولتمند ترین خواتین کی فوربس فہرست میں دوہندوستانی نژاد خواتین کا نام شامل

ہندوستانی نژاد ٹکنالوجی ایگزیکٹیوز جئے شری اولال اور نیرجا سیٹھی کا نام فوربس بک آف ورلڈ ریکار ڈ س میں شامل ہوگیا ہے۔ امریکہ میں اپنے بل بوتے پر بنی 60دولتمند ترین خواتین میں مذکورہ دونوں خواتین کا نام شامل کیا گیا ہے۔ سب سے کم عمر خواتین کی پاور فہرست میں ریالٹی ۔ ٹی وی اسٹار اور انٹرپرینئر 21سالہ کائیلی جینر کا نام شامل ہے۔اپنے بل بوتے پر ترقی پائی 60 خواتین کی فہرست میں جئے شری اولال کا نمبر ‘18 واں ہے جبکہ نیرجا سیٹھی کا نمبر 21واں ہے۔ دونوں بالترتیب 1.3بلین ڈالر اور ایک بلین ڈالر نقد رقومات کی مالک ہیں۔ فوربس نے بتایاکہ ’’ امریکہ کی اعلیٰ خاتون انٹرپرینئرس نے حدوں کو عبور کرتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھولیا ہے اور جینیٹک ٹسٹوں سے لیکر ایرواسپیس تک ہرمیدان میں کمپنیاں قائم کی ہیں اور ترقی کرتی جارہی ہیں۔
اِن خواتین نے اپنے برانڈس کے استحکام کیلئے سوشل میڈیا سے استفادہ کیا ہے اور اپنی تجارتوں کو عاجلانہ طورپر استحکام بخشا ہے۔ اِس طرح امریکہ کو ان معنی میں مدد ملی ہے کہ یہ انتہائی کامیاب امریکی خواتین اب پہلے سے کہیں زیادہ دولتمند بن گئی ہیں‘‘۔

جواب چھوڑیں