اُناؤ کیس‘ بی جے پی اپنے رکن اسمبلی کو برطرف کیوں نہیں کرتی: مہیش سنگھ

 اُناؤ عصمت ریزی اور قتل کیس کی متاثرہ کے ارکان خاندان نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی کلیدی ملزم کلدیپ سنگھ سنیگر کو سی بی آئی چارج شیٹ میں نام آنے کے باوجود کیوں برطرف نہیں کررہی ہے۔ متاثرہ خاتون کے انکل مہیش سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ارکان اسمبلی کا خاندان ہمیں دھمکارہا ہے اور پولیس بھی خاموش بیٹھی ہے۔ اُناؤ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں مہیش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی صاف ستھری اور جرائم سے پاک حکومت فراہم کرنے کا ہمیشہ وعدہ کرتی ہے لیکن رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کاررو ائی نہ ہونے سے اس کی نیت کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی تحقیقات اور چارج شیٹ سے وہ مطمئن ہیں لیکن بی جے پی رکن اسمبلی ‘ متاثرہ کے خاندان کو ہنوز دھمکارہا ہے اور پولیس تحقیقات میں مداخلت کررہا ہے۔ سی بی آئی نے بی جے پی رکن اسمبلی سنیگر اور اس کی ساتھی ششی سنگھ کا عصمت ریزی کیس میں اور رکن اسمبلی کے بھائی اور 5 دیگر کو متاثرہ خاتون کے باپ کے قتل کیس میں چارج شیٹ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں