ایودھیا میں22 ممالک کے این آر آئیز گروپ کا دورہ

 دنیا کے 22ممالک سے آئے ہوئے 150غیر مقیم ہندوستانیوں( این آر آئیز ) کے ایک گروپ نے‘ جو وشواہندوپریشد سے وابستہ ہے‘ آج ایودھیا کا دورہ کیا اور عارضی رام مندر میں پوجا کی۔ مذکورہ گروپ کے ارکان نے دیگر مشہور مندروں جیسے ہنومان گڑھی ‘ کنک بھون اور ناگیشور ناتھ کا بھی دورہ کیا اور دریائے ساریو میں مقدس ڈبکی لگائی۔ مذکورہ گروپ کے ارکان‘ یوروپ‘ جنوبی ایشیائ‘ جنوب مشرقی ایشیاء اور افریقہ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ وی ایچ پی کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی اورکہاکہ اِس گروپ کے ارکان نے کل دہلی میں‘ وی ایچ پی کے دفتر میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ گروپ کے ایک رکن نے مطالبہ کیاکہ نریندرمودی حکومت‘ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرے جیسا کہ 2014کے لوک سبھا انتخابات سے قبل وعدہ کیاگیا تھا۔

جواب چھوڑیں