جاکوویچ اور رافل ندال سیمی فائنل میں داخل

عالمی نمبر 2 اسپین کے رافیل ندال اور امریکہ کے عالمی نمبر 9 جان اسنر ویمبلڈن اوپن ٹینس میں مینس سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ کل رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلہ میں رافیل ندال نے سخت جدوجہد کے بعد ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو 5 سیٹس تک چلنے والے مقابلہ میں 7-5, 6-7, 4-6, 6-4, 6-4 سے شکست دیکر آخر 4 میں رسائی حاصل کرلی۔ پہلے سیٹ میں کامیابی کے بعد ندال کو دوسرے اور تیسرے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سابق عالمی نمبر ایک اسٹار نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل دو سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دریں اثناء ایک اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں امریکہ کے جان اسنر نے عالمی نمبر 13 میلوس راونک کو ایک سخت مقابلہ میں 6-7, 7-6, 6-4, 6-3 سے ہراکر آخری 4 میں رسائی حاصل کرلی۔ اسنر نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد مضبوط انداز میں واپسی کی اور مسلسل تین سیٹس جیت کر میاچ اپنے نام کرلیا۔ دیگر دو کوارٹر فائنل مقابلوں میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو جنوبی افریقہ کے عالمی نمبر 8 کیون اینڈرس کے خلاف شکست اٹھانی پڑی جس کی وجہ سے سوئز اسٹار نویں مرتبہ خطاب جیتنے سے چوک گئے۔ فیڈرر کو 6-2, 7-6, 5-7, 4-6, 11-13 سے شکست اٹھانی پڑی۔ فیڈرر پہلے دو سیٹس جیتنے کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ایک اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں سربیا کے عالمی نمبر 12 نوواک جاکوویچ نے جاپان کے عالمی نمبر 24 کائی نشیکوری کو 6-3, 3-6, 6-2, 6-2 سے شکست دے دی۔ جمعہ 13 جولائی کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں کیون اینڈرسن کا جان اسنر سے جبکہ نوواک جاکوویچ کا رافل ندال سے مقابلہ ہوگا۔ویمنس سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمس بھی سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں