خواتین کے تعاون کے بغیر کھیتی ۔ڈیری صنعت ناقابل تصور:نریندر مودی

علحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاری ہو، ڈیری صنعت ہو یا کوئی اور شعبہ خواتین اپنے ہنر سے کامیابی حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہیں۔ مودی نے جمعرات کو خواتین سیلف ہیلپ(از خود مدد) گروپ کے ارکان سے ایپ کے ذریعہ بات چیت میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جب ہم بات کرتے ہیں تو سب سے اہم ہوتا ہے کہ خواتین کو خود کی طاقتوں کو، اپنی قابلیت اور اپنے ہنر کو تسلیم کرنے کا موقع دستیاب کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر کو دیکھیں تو وہاں عورتیں بڑی تعداد میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ملک کی زرعی اور ڈیری صنعت کا تو خواتین کے تعاون کے بغیر تصور ہی نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی بلاکوں، چھوٹے تاجروں اور کارکنوں کے لئے اپنی مدد آپ گروپ بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ گروپ ایک طرح سے غریبوں اور خاص طور پر خواتین کی اقتصادی ترقی کی بنیاد بنے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج ملک بھر کی ایک کروڑ سے زیادہ خواتین سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنے آپ میں پر عزم، کاروبار کو فروغ دینے والی اور اجتماعی کوششوں کا ایک متاثر کن مثال ہیں۔

جواب چھوڑیں