راہول گاندھی کا وارث اٹلی سے نمودارہوسکتا ہے: بی جے پی رکن اسمبلی

بریا کے بی جے پی رکن اسمبلی سریندرسنگھ نے جو متنازعہ بیانات کے لئے شہرت رکھتے ہیں اور جنہوں نے اترپردیش میں خود اپنی پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیاتھا، ایک بار پھر صدرکانگریس راہول گاندھی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اٹلی سے اچانک کوئی لڑکا ملک پہنچ جائے اور یہ دعویٰٰ کرے کہ وہ راہول گاندھی کا بیٹا اور کانگریس کے اگلا صدر ہے‘تو آپ حیرت زدہ نہ ہوں۔ جس طرح سابق چیف منسٹر این ڈی تیواری کے حیاتیاتی فرزند کا معاملہ ہے یہ بھی اسی کے مماثل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اپنا بیشتروقت اٹلی میں گذارتے ہیں اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدرکانگریس اگر اب شادی کرتے ہیں تو یہ ایک مذاق بن جائے گا کیونکہ بڑی عمر میں شادی کرنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔ رکن اسمبلی نے کل دعویٰ کیاتھا کہ خوفناک ڈان منا بجرنگی کے باغپت جیل میں قتل میں خدا کا ہاتھ ہے۔

جواب چھوڑیں