ریاست میں 2اگست سے 4ہزار نئے پنچایتوں کاآغاز :جوپلی کرشنا راو

ریاستی وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا رائو نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 4383نئے ولیج پنچایتوں میں تمام تر بنیادی سہولتوں اور انفراسٹرکچرکی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کریں۔ ان مواضعات کو 2اگست سے پنچایت میں تبدیل کیا جائے گااوراس روز سے نئے پنچایت کام کرناشروع کردیں گے۔ عہدیداروں کو نئی عمارتوں اورفرنیچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تقسیم کے عمل کوبھی پورا کرنا چاہئے ۔ ضلع کلکٹرس ‘ڈی پی اوز ‘ڈی آرڈی اوز ‘ ضلع پریشد سی ای اوز اوردیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوںنے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ نئے پنچایتوں کے قیام کے باوجود مواضعات میں ترقیاتی سرگرمیاں متاثر نہیںہونی چاہئے ۔ انہوںنے 14ویں فینانس کمیشن کے ذریعہ نئے پنچایتوں میں فوری طورپرفنڈس تقسیم کئے جانے چاہئے ۔ جوپلی کرشنا رائو نے کہاکہ 3500 ولیج سکریٹریز کو تقسیم کیا جاناچاہئے ‘ مواضعات کی آبادی کے تناسب سے ان سکریٹریز کو متعین کیا جاناچاہئے ‘چار تا 5مواضعات کے لئے ایک سکریٹری کو مقرر کیا جاناچاہئے ۔ سکریٹریٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پنچایت راج کمشنر نیتوپرساد نے کہاکہ طمانیت روزگار اسکیم کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ہریتاہارم پروگرام میں ملازمین کوشراکت داربنانے کے لئے ہم منصوبہ کوقطعیت دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری پنچایت راج وکاس راج اور دیگر عہدیدارموجودتھے۔

جواب چھوڑیں