سعودی عرب میں ایک ممتاز اسلامک اسکالر ‘ زیر حراست

 سعودی عرب نے ایک ممتاز اسلام پسند اسکالر شیخ سفر الہوالی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسی دوران حقوق کارکنوں نے کہاہے کہ اِس انتہائی قدامت پسند حکومت میں ناراض شخصیتوں کیخلاف کارروائی وسعت اختیار کررہی ہے۔ حقوق کارکنوں ؍ مہم سازو ں اور آن لائن سرگرم کارکنوں نے کہاہے کہ شیخ سفر الہوالی ایک سنی اسلام پسند اسکالر ہیں اور سعودی عرب کی اسلامی صحویٰ اصلاح پسند تحریک کی ایک ممتاز شخصیت ہیں‘ اُنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم سازوں نے شیخ سفر الہوالی کے کیس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ شیخ نے امریکہ کیخلاف اور اسلامی حکمرانی کے تعلق سے اظہار خیال کیا تھا۔

جواب چھوڑیں