سنگارینی کالریز کمپنی کو 1212کروڑکاریکارڈ منافع

تلنگانہ کی کوئلہ کی سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈکو سال 2017-18کے دوران ٹیکس کی ادائیگی کے بعد1212کروڑروپئے کاریکارڈ منافع ہوا ہے۔ اس طرح کمپنی نے رواں سال کے دوران 207فیصد زائد نفع حاصل کیا۔ سال 2016-17کے دوران ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 395کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ کمپنی کے صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر این سریدھر نے یہ بات بتائی۔ یہ بات حیدرآباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کے اجلاس کے بعدانہوں نے بتائی۔ صدرنشین نے مزید بتایاکہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی ملازمین کے لیے بونس کااعلان کیاجائے گا۔ اس سے قبل چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کمپنی کو ریکارڈ منافع کا سبب ملازمین’ نگران کار اہل کاراور سینئرافسروں کی انتھک کاوشوں کوقراردیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایس سی سی ایل بورڈ نے ایس سی سی ایل کالونیوں میں واقع تمام کوارٹرس میں ایئرکنڈیشنس نصب کرنے کی تجویز رکھی ہے ۔

جواب چھوڑیں