شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش ، سڑکیں جھیل میں تبدیل

شہر حیدرآباد میں بدھ کی رات سے شروع ہوئی بارش ،جمعرات کو بھی جاری ہے ۔افسروں کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک پشیامیلارم علاقہ میں3.1سنٹی میٹر ،ملکاجگری میں 2.3سنٹی میٹر، سیری لنگم پلی میں 2.6 سنٹی میٹر،اُپل میں 2.3اور بالانگر میں 2.3 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بعض اسکولس اور کالجس نے طلبہ کو مشکل سے بچانے کے لئے تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔دفاتر جانے والے کئی افراد نے کیابس کے ذریعہ دفاتر پہنچنے کو ترجیح دی ۔بارش کو دیکھتے ہوئے گریٹر حیدرآبا دمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اہم سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام کریں ۔جی ایچ ایم سی کی مانسون ٹیموں نے مہدی پٹنم،ملک پیٹ اور آئی ایس سدن کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی پانی کی نکاسی کا کام انجام دیا۔دلسکھ نگر میں ایک درخت گر گیا جس کو وہاں سے ہٹا دیاگیاتاکہ ٹریفک میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ہونے پائے ۔

جواب چھوڑیں