عصمت ریزی واقعات پر شاہ فیصل کا تبصرہ منصفانہ :تریگامی

سری نگر : 2010 ء کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل جنہیں عصمت ریزی کے کلچر پر تنقید کے ان کے ٹوئیٹ پر تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔ ان کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر قائد یوسف تریگامی نے آج کہا کہ ہر شخص خواہ اس کا کوئی عہدہ یا موقف ہو وہ جمہوری نظام میں سماجی مسائل پر اپنے خیالات کے اظہار کا استحقاق رکھتا ہے۔ تریگامی جو کلگام کے رکن اسمبلی ہیں دریافت کیا کہ اگر فیصل نے جنوبی ایشیاء میں عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے تو اس میں تکلیف کی کیا بات ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جنوبی ایشیاء اور ہندوستان میں بھی خواتین ان کے خلاف بشمول عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں۔ ایک آئی اے ایس عہدیدار بھی سماج کا حصہ ہے اور اگر وہ ان مسائل پر تشویش کی آواز اٹھاتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے۔

جواب چھوڑیں