عوامی تعاون سے تاریخی ورثہ کا تحفظ کیا جائے : مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ تاریخی ورثوں کے تحفظ کے لئے مقامی لوگوں، ریٹائرڈافراد، اسکولی بچوں اور کارپوریٹ سیکٹر کو شراکت دار بنایا جاسکتا ہے۔ مودی نے آج یہاں ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے دھروہر بھون کا افتتاح کے موقع پر یہ باتیں کہیں۔ مودی نے کہا کہ دنیا کے ملکوں میں ریٹائرڈ افراد تاریخی ورثوں کے تحفظ میں اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ہمارے ملک میں ابھی یہ سوچ پیدا نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں یہ سوچ پیدا کرنی ہے۔ سماج جس طرح تاریخی ورثوں کا تحفظ کرسکتا ہے کوئی سرکاری ایجنسی نہیں کرسکتی۔ کارپوریٹ ورلڈ کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔انہوں نے تاریخی ورثوں والے شہروں کے اسکولی بچوں کو مقامی وراثت کے بارے میں پڑھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارو ں سال کی ہماری تاریخ دنیا کے لئے عجوبہ ہے جو ہمارے آبا چھوڑ کر گئے ہیں۔ اسے اگر صرف دنیا کو دکھا دیا جائے تب بھی ہماری سیاحت بلند پرواز کرنے لگے گی۔وزیر اعظم نے تاریخی ورثوں کی تصویریں اتارنے پر پابندی کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضابطہ تبدیل ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں