مودی کے پروگرام میں دھماکے کی آواز سے سراسیمگی

 وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں آج دھماکے کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور سیکورٹی فوری طور پر محتاط ہو گئی تاہم بعد میں پتہ چلا ہے کہ یہ عارضی طور پر بنے پروگرام پنڈال میں لگائی گئی اے سی مشین میں ہلکا دھماکہ تھا۔ مودی یہاں محکمہ آثار قدیمہ کی نئی عمارت ’’دھروہربھون‘‘ کے افتتاح کیلئے آئے تھے۔ وہ اپنا خطاب ختم کر کے اسٹیج کے نیچے آکر سینئر حکام سے ملاقات کر رہے تھے کہ پاس ہی رکھی ایک AC مشین سے دھماکے کی آواز سنائی دی۔ یہ مشین اسی جگہ رکھی ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم کے ساتھ آئے ملازمین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے۔ سیکورٹی بھی فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔ لیکن جب یہ پتہ چلا کہ یہ محض اے سی مشین کے پائپ کے پھٹنے کی آواز ہے تو انہوں نے راحت کی سانس لی۔

جواب چھوڑیں