ٹرمپ کی پالیسی پر ملالہ کی تنقید

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کی تعلیم کو بڑھاوا دینے اپنے پہلے دورہ جنوبی امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی غیرقانونی مائیگرنٹس کے بچوں کو ان کے ماں باپ سے جدا رکھنے کی پالیسی کو ’’ظالمانہ‘‘ قراردیا۔ ملالہ نے چہارشنبہ کے دن رائٹر سے کہا کہ یہ ظالمانہ‘ غیرمنصفانہ اور غیرانسانی ہے۔ مجھے پتہ نہیں کوئی یہ کیسے کرسکتا ہے۔ ملالہ نے گذشتہ برس وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں کینیڈا میں پناہ گزینوں کو گلے لگانے کے اقدام کی ستائش کی تھی۔ ملالہ نے خواتین کے حقوق کے تعلق سے ٹرمپ کے ریکارڈ پر بھی سوال اٹھائے۔

جواب چھوڑیں