کرونارتنے کی سنچری۔ سری لنکا 200/8

سلامی بلے باز دیموتھ کرونارتنے کی شاندار ناٹ آئوٹ نصف سنچری کی مدد سے سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف آج سے شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میاچ کے افتتاحی دن چائے کے وقفہ کے بعد تک 8 وکٹس کھوکر 200 رن بنالئے تھے۔ چائے کے وقفہ کے بعد کرونا رتنے نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی سنچری اسکور کی بلکہ ٹیم کو بھی سہارا دیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک کرونا رتنے 108 اور سورنگا لکمل 6 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ ڈکویلا 31 گیندوں میں 18 رن بناکر تبریز شمسی کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیاچ دے بیٹھے۔ قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرس کرونا رتنے اور گناتھیلکا نے پہلی وکٹ کیلئے 44 رنوں کی شراکت داری کی۔ گناتھیلا 26‘ دھننجیا ڈی سلوا 11‘ کوسال منڈس 24‘ انجیلو میتھیوز ایک جبکہ روشن سلوا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ رنگنا ہیراتھ اور دلرووان پریرا بھی ایک ایک رن پر آئوٹ ہوئے۔ افریقہ کیلئے کاگیسو رباد نے سب سے زیادہ 3 اور لیگ اسپنر تبریز شمسی نے 2 وکٹس حاصل کئے جبکہ طویل وقفہ بعد واپسی کرنے والے ڈیل اسٹین اور فیلنڈر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں