تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو وقف اراضیات کی غیر قانونی رجسٹری منسوخ کرنے کا حق حاصل

 تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو آج اس وقت اہم کامیابی حاصل ہوئی جب حیدرآباد ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے اعتراف کیا کہ وقف اراضیات کی غیر مجاز فروخت کے خلاف وقف بورڈ کو رجسٹری منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وقف بورڈ کی جانب سے قبرستان فتح سلطان واقع دارالعلوم روڈ کی کچھ اراضی کو جو غیر قانونی طور پر چند افراد کو فروخت کی گئی تھی پر کاروائی کرتے ہوئے اس رجسٹری کو منسوخ کردیا تھا۔ 2016 میں وقف بورڈ کے اس اقدام کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں WP No 35781/2016 داخل کیا گیا تھا۔ اس عرضی کی سماعت کے بعد 23 مارچ 2018 کو جسٹس ٹی نوین راؤ پر مشتمل سنگل بنچ نے وقف بورڈ کے حق میں عبوری فیصلہ صادر کیا تھا۔ آج معزز عدالت نے کہا کہ وقف اراضیات کی غیر مجاز افراد کو منتقلی یا رجسٹری کو منسوخ کرنے وقف بورڈ کو مکمل اختیارات حاصل ہیں اور چونکہ قبرستان فتح سلطان کی اراضی درج اوقاف ہے۔ (Notified) وقف بورڈ کی جانب سے کیا گیا فیصلہ درست ہے۔

جواب چھوڑیں