رعیتوبندھوانشورنس اسکیم ‘ہرکسان کانام درج کیاجائے

چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو نے کہاکہ متعلقہ عہدیداروں کوتمام اہل کسانوں کورعیتوبندھولائف انشورنس اسکیم سے مستفید کراناچاہئے ۔وہ رعیتوبندھواسکیم ‘ پٹہ دارپاس بکس اورلائف انشونس اسکیم سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ اجلاس آج پرگتی بھون میں منعقد کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ اس اسکیم میں ہرایک کسان کا نام درج کیاجاناچاہئے ۔ ناموں کے اندراج کاعمل مسلسل جاری رکھناچاہئے اوراس سلسلہ میں تمام ترتفصیلات حکومت کوروانہ کی جانی چاہئے ۔ کے سی آر نے پٹہ پاس بکس میں ناموں کی اصلاح کے ساتھ موٹیشن کے لئے نام کی تبدیلی اوردیگر امورکوجنگی خطوط پر مکمل کرنا چاہئے ۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی‘ پرنسپل سکریٹریز ایس نرسنگ رائو‘رام کرشنا رائو اور دیگر عہدیدارشریک تھے۔

جواب چھوڑیں