سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کانگریس میں دوبارہ شامل

 آندھرا پردیش ( متحدہ ) کے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی آج کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں ۔پارٹی چھوڑنے کے 4 سال بعد وہ، کانگریس میں دوبارہ واپس آگئے ہیں۔ پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی، دہلی میں صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں دوبارہ شامل ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش کانگریس پارٹی کے تنظیمی امور کے انچارج وسابق چیف منسٹر کیرالا اومن چانڈی‘ سرجے والا اور پردیش کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کی موجودگی میں کرن کمار ریڈی نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔

جواب چھوڑیں