مصر میں 2 مختلف معاملات میں 31 افراد کو سزائے

مصر کی عدالتوں نے جمعرات کے روز 2 مختلف معاملات میں 31 لوگوں کوموت کی سزا سنائی ہے، اس میں ایک معاملہ 2015 میں ایک پولیس اہلکار اور سیکورٹی گارڈ کے قتل سے منسلک ہے جبکہ دوسرا 2016 میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے سے متعلق ہے۔مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کی اطلاع کے مطابق ایل جاگاجگ کے نائل ڈیلٹا شہر کی مقامی عدالت نے ایک پولیس اہلکار اور گارڈ کے قتل کے معاملہ میں 18 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ دونوں ایک مقامی اسپتال میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جن کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔تحقیقات میں دونوں کے قتل کے پیچھے 18 لوگوں کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ایک دیگر معاملہ میں اسلامیہ کی مقامی عدالت نے اکتوبر 2016 میں جیل سے دہشت گردوں کے فرار کے معاملہ میں 13 لوگوں کو موت کی سزا سنائی جن میں کچھ آئی ایس دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سرکاری اخبار الاحرام نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ سزا پانے والے 13 مجرموں میں سے 6 مجرم حراست میں ہیں جبکہ 7 مجرم فرار ہیں جنہیں پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں