نانک رام گوڑہ میں دھماکہ‘2مزدورشدید زخمی

شہرکامضافاتی علاقہ نانک رام گوڑہ آج شام دھماکوںسے اس وقت دہل گیا جبکہ تعمیراتی کاموں کے لئے کھدائی کے کام جاری تھے ۔ اس دھماکہ میں 2افرادکے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیںجن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا ۔ دھماکہ کی شدت سے وہاں موجود ایک ٹپر(لاری) اور 4کاروں کوشدید نقصان پہونچا۔بتایاگیاہے کہ دھماکہ اتناشدید تھاکہ ایک کیلومیٹر تک پتھر کے ٹکڑے جاگرے ۔ بتایا گیاہے کہ تعمیراتی کاموں کی انجام دہی کے لئے وڈرطبقہ ‘جیلیٹن اسٹکس کااستعمال کرتے ہوئے پتھر کوتوڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوااور پتھر توڑنے والے 4مزور زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی نارسنگی پولیس مقام واقعہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی دواخانہ منتقل کیااورایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔ اسی دوران ڈی سی پی مادھاپور اے وینکٹیشوررائو نے بتایا کہ نانک رام گوڑہ دھماکہ میں 2افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں ڈرائیور 25سالہ رمیش ساکن شنکر پلی اور 27سالہ پی نریش سایٹ سوپر وائزر ساکن اناساگر محبوب نگر شامل ہیں۔ بتایا گیاہے کہ دھماکہ سے نریش اوررمیش کے سیدھے پیر زخمی ہوگئے ۔ ڈی سی پی نے دواخانہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی ۔

جواب چھوڑیں