ورلڈاتھیلیٹک:ہیماداس کا گولڈمیڈل کیساتھ تاریخی کارنامہ

آسام کی خاتون اتھیلیٹ ہیماداس نے فن لینڈ میں چل رہے انڈر20 اتھیلیٹ ورلڈچمپئن شپ مقابلوںکی400میٹردوڑ میںگولڈمیڈل جیت لی۔اس کے اس تاریخ سازکارنامہ پر صدرجمہوریہ رامناتھ کوویند‘ وزیراعظم نریندر مودی‘ کانگریس صدر راہول گاندھی اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے فن لینڈ میں انڈر۔20 چمپئن شپ میں 400 میٹر دوڑ میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون اتھلیٹ ہیما داس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے جمعہ کو اپنے ٹویٹر پر لکھا ’’ ہندوستان کو اتھلیٹ ہیما داس پر فخر ہے جنہوں نے عالمی چمپئن شپ انڈر 20 میں خواتین کی 400 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتاہے۔ ہیماداس کو دلی مبارکباد! یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس سے مستقبل کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ہیما داس کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پر لکھاہے ’’ ملک کو اتھلیٹ ہیما داس پر فخر ہے۔ ہم انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ تاریخی جیت ہے۔

جواب چھوڑیں