چین میں کیمیائی فیکٹری میں دھماکے ‘ 19افراد ہلاک

 چین کے جنوبی سچوان صوبہ میں جمعرات کو ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے ہوجانے سے 19 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کی اطلاع مقامی حکومت نے جمعہ کو دی ہے۔حکام نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ سچوان صوبہ کے دارالحکومت چینگدو سے کافی دور واقع ایک صنعتی علاقہ کے یبن ہینگڈا ٹکنالوجی میں ہوئے دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔چین کی مقامی میڈیا کی ویڈیو میں فیکٹری سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں