اسلحہ لائسنس‘ آئندہ سال اپریل سے یونیک نمبر کی اجرائی

 اپریل 2019ء سے تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرس (نئے اور پرانے) کا نام نیشنل ڈاٹابیس میں شامل کیاجائے گا اور انہیں یونیک آئی ڈی نمبر(یوآئی این) جاری کیاجائے گا۔ وزارتِ داخلہ نے یہ بات بتائی۔ اس اقدام کا مقصد لائسنس یافتہ خانگی گن ہولڈرس پر نظررکھنا ہے جو اکثر جرائم اور شادیوں میں فائرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے والی ہر اتھاریٹی کو ڈاٹا، نیشنل ڈاٹا بیس آف آرمس لائسنس سسٹم میں درج کرنا ہوگا۔ یہ سسٹم ‘ یوآئی این جاری کردے گا۔ یکم اپریل 2019ء سے یوآئی این کے بغیر کوئی بھی اسلحہ لائسنس کارکردنہیں ماناجائے گا۔

جواب چھوڑیں