خواتین تحفظات بل‘ کانگریس کی غیرمشروط تائید کی پیشکش

 کانگریس صدرراہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی کو لکھا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے 18 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں خواتین تحفظات بل کی کامیابی یقینی بنائیں۔ راہول نے بل کو ان کی پارٹی کی غیرمشروط تائید کی پیشکش کی اور کہا کہ تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے۔ خواتین کو ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں ان کا مستحقہ مقام ملے۔ کانگریس صدر نے مودی سے خواہش کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ بل اس اجلاس میں منظور ہوجائے تاکہ عورتیں جاریہ سال کے اواخر کے ریاستی اسمبلی انتخابات اور آئندہ سال کے پارلیمانی انتخابات میں مزید بامعنی انداز میں حصہ لیں۔ خواتین تحفظات بل 9 مارچ 2010 کو راجیہ سبھا میں منظور ہوچکا ہے۔ لوک سبھا میں وہ کسی نہ کسی بہانہ زائداز8برس سے لٹکا ہوا ہے۔ راہول نے لکھا کہ خواتین کو بااختیاربنانے آئیے ہم مل جل کر کام کریں۔لوک سبھا میں بی جے پی اور حلیفوں کو اکثریت حاصل ہے۔صرف وزیراعظم کی تائید کافی ہے۔

جواب چھوڑیں